اہم خبریں

ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ ،2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں پر مزید ٹیکس لگا دیا گیا

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) 2ہزار سی سی سے زائد کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق حالیہ پاس ہونے والے بجٹ میں 2001 سے 2500 سی سی کی گاڑیوں کی ویلیو پر6 فیصد فکس ٹیکس عائد کر دیا گیا ہے جبکہ رجسٹریشن پر فائلر کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے ٹیکس تھا،نان فائلرز کو 3 لاکھ روپے ادا کرنا پڑیں گے جبکہ 2501 سے 3ہزار سی سی کی گاڑیوں کی رجسٹریشن پر 8 فیصد فکس ٹیکس ادا کرنا ہوگا جو کہ فائلرز کیلئے 2 لاکھ جبکہ نان فائلرز کیلئے 4 لاکھ روپے بنتا ہے ۔

متعلقہ خبریں