اہم خبریں

اسلام آباد، کراچی سے کاشغر ،شنگھائی تک کارگو سروس نے کام شروع کردیا

کراچی (اے بی این نیوز) اسلام آباد اور کراچی سے کاشغر اور شنگھائی تک باقاعدہ کارگو سروس کا آغاز ہو گیاہے۔ دوطرفہ تجارت کے تحت این ایل سی کے ٹرکوں کا پہلا قافلہ سامان لے کر چین روانہ ہو گیا۔پی پی آئی کے مطابق اس سلسلے میں سلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔چین کے لئے کارگو سروس کے آغاز کو تمام شرکا نے نہایت خوش آئند قراردیا۔ بعد ازاں این ایل سی کے ٹرک خنجراب پاس کے راستے چین کے سر حدی شہر میں داخل ہوئے۔مطلوبہ کسٹم اور امیگریشن مراحل طے کرنے کے بعد کاشغر کی طرف روانہ ہو گئے۔ واپسی پر یہ ٹرک درآمدی سامان لے کر پاکستان کے مختلف شہروں میں پہنچیں گے۔اس کارگو سروس کا مقصد دوطرفہ تجارت کا فروغ اور سی پیک منصوبے کو فعال کرنا ہے۔ اس کارگو سروس سےچین، پاکستان، کرغیزستان اور قازقستان کےمابین چارملکی ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدےاور بین الاقوامی روڈ ٹرانسپورٹ کنونشن کےعملی نفاذ میں بھی مدد ملے گی۔اس سے قبل این ایل سی ایران کے راستے ترکی اور آذربائیجان جبکہ افغانستان کے راستے ازبکستان اور قازقستان تک تجارتی سامان کی ترسیل ممکن بنا چکا۔ جس سے سامان کی ترسیل کے وقت اور لاگت دونوں میں نمایاں کمی واقع ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں