لاہور(نیوز ڈیسک) نگران پنجاب حکومت نے 1500سی سی سے2000سی سی تک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کم کردی۔ تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ اجلا س ہوا جس میں گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں ایک فیصد کمی کی منظوری دیدی گئی۔اس کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ میں سبسڈی میں کمی کیلئے نان،فیئر ریونیوجنریشن ماڈل کی منظوری دی ہے ، جس کے تحت 5ایکڑاراضی کے مالکان پرزرعی انکم ٹیکس لگانےکی تجویزمسترد
کرد ی گئی ۔ اس کے علاوہ نگران پنجاب حکومت نے سٹامپ ڈیوٹی کی شرح ایک فیصدبرقراررکھنےکی منظوری دی ۔
