اہم خبریں

وزیر اعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری سے متعلق خصوصی سہولت کاری کونسل کا پہلا اجلاس

اسلام آباد(  اے بی این نیوز   )وزیر اعظم کی زیرصدارت سرمایہ کاری سے متعلق خصوصی سہولت کاری کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں عسکری اور سول قیادت کی شرکت کی ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے خصوصی طور پر شرکت کی اجلاس کے دوران اہم معاشی فیصلے کئے گئے اور معاشی استحکام کیلئے چارٹر آف اکانومی کی تشکیل پر غور کیا گیا، نیزاجلاس میں تمام وزرائے اعلیٰ ، گورنرز , وزیر داخلہ رانا ثنااللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت دیگر وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ملکی معاشی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں زراعت ، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں کو خصوصی توجہ دی جائیگی، یہ تینوں شعبے ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں معیشت کی بحالی کیلئے اہم اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس میں خورشید شاہ، امین الحق، طارق چیمہ اور دیگر وزراء بھی شامل تھے۔ اجلاس میں انوسمنٹ پلان پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم کی جانب سے آئی ٹی، پیٹرولیم اور زراعت میں سرمایہ کاری پر زور دیا

متعلقہ خبریں