اہم خبریں

ملک میں ڈالر کی قلت، ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے امپورٹس بند کرنیکا عندیہ دیدیایا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ملک میں ڈالر کی قلت،کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن نے 25 جون سے امپورٹس بند کرنے کا عندیہ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری فرحت صدیق نے کہا کہ بینک امپورٹرز کو ڈالر نہیں دے رہے ، اس لیے 25 جون کے بعد کھانے پینے والی تمام مصنوعات کی امپورٹ بند کر دی جائیں گی۔ اس حوالے انہوں نے مزید کہا کہ ڈالرز نہ ملنے کی وجہ سے ہزاروں کنیٹنرز پورٹس پر پھنسے ہیں جب پر جرمانہ پر رہا ہے کیونکہ اسٹیٹ بینک بھی مبادلہ فراہم نہیں کر رہا ،یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک میں کھانے پینے کی اشیاء کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

متعلقہ خبریں