اسلام آباد(اے بی این نیوز)عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 20کروڑ ڈالرز مالی معاونت کی منظوری دیدی،یہ رقم سیلاب متاثرین کی بحالی و تعمیر نو کیلئے منظور کی گئی،رقم خیبرپختونخواہ کے سیلاب متاثرین پر خرچ کی جائے گی ،رقم سے 55 لاکھ متاثرین کو فائدہ پہنچے گا،خیبرپختونخواہ کے دیہی علاقوں کی تعمیر و ترقی کیلئے فنڈز منظور کیے گئے۔
