اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کے66فیصد پاکستانیوں نے رشوت کے بغیرکسی کاروبار کا چلنا ناممکن قرار دیدیا ۔ گیلپ گیلانی پاکستان کی طرف سے کیے گئے سروے کے مطابق 66 فیصد پاکستانی سمجھتے ہیں کہ رشوت دیے بغیرکسی کاروبار کا کامیاب ہونا ممکن نہیں ، ملک بھر سے 1535 مرد و خواتین سے رشوت کے بغیر کاروبار چلانے سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ کسی کاروباری شخص کیلئے رشوت دیے بغیر اپنا کام کروانا ممکن نہیں صرف 13 یہ سمجھتے ہیں کہ کوئی کاروباری شخص رشوت دیے بغیرکامیاب ہونا ممکن ہے۔
