اسلام آباد (نیو زڈیسک) پاکستان کا ہمسایہ ممالک سے بارٹر ٹریڈ کرنے کا فیصلہ ،ایران،روس، ایران اور افغانستان سے بارٹر ٹریڈ کی جاسکے گی ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان روس ،ایران سے پٹرول ، کوئلہ، ایل پی جی ، ایل این جی منگوا سکے گایہ بارٹر ٹریڈ آن لائن بی ٹی ماڈل کے ذریعے ریگولیٹ کی جائیگی ، اس پر تمام ٹیکسز اورڈیوٹیاں عام تجارت کی طرح لاگو ہوں گی۔ بارٹر ٹریڈ کے ذریعے پاکستان دودھ، کریم، انڈے ،سیرل ایکسپورٹ ،گوشت، مچھلی، فروٹ ،ادویات ،کاسمیٹکس سرجیکل آلات ایکسپور ٹ کرسکے گا ۔اس ٹریڈ کے ذریعے روس سے دالیں ،ایل این جی ، گندم، کھاد، کوئلہ اور دیگر پٹرولیم مصنوعات، منگوائی جاسکے گی۔
