کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے صارفین کیلئے بجلی فی یونٹ 2 روپے 1 پیسے مہنگی ہونےکا امکان۔تفصیلات کے مطابق سی پی اے کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواست پر آج سماعت ہو گی ،سی سی پی اے نے اپریل کے ایف سی اے کی مد میں نیپرا کو درخواست دے رکھی ہے ،اپریل میں 9 ارب 73 کروڑ یونٹ سے زائد بجلی ڈسکوز کو دی گئی، دوسری طرف کے الیکٹرک کی جانب سے نیپرا میں دائر درخواستوں پر سماعت آج ہو گی ۔اسمیں کے الیکٹرک نےاستداعا کی ہے کہ سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 5 روپے 17 پیسے اضافہ کیا جائے۔کے الیکٹرک نے دوسری درخواست ماہ اپریل کی فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد جمع کرائی ہے۔ماہانہ فیول پرائس ایڈجسمنٹ کی مد میں 48 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے۔
