اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت کا بڑا اقدام ایکسپورٹ سیکٹر کیلئے گیس پرسبسڈی بحال کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ٹیکسٹائل انڈسٹری کی بحالی کیلئے حکومت نے ایکسپورٹ سیکٹرکیلئے ختم کی جانیوالی گیس سبسڈی بحال کردی،ٹیکسٹائل انڈسٹری سمیت 5 ایکسپورٹ سیکٹر کو دو ماہ کیلئے گیس 13 کی بجائے 9 ڈالر فی یونٹ فراہم کی جائے گی ، اس انرجی ریلیف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری کو فروغ ملے گا اور 1 بلین ڈالر تک ایکسپورٹ میں اضافہ کا امکان ہے۔
