اہم خبریں

جہاں سے بھی سستا تیل ملے گا ہم لیں گے، وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک

اسلام آباد(نیورز ڈیسک) وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں سے بھی سستا تیل ملے گا ہم لیں گے،ایک جہاز سے فرق نہیں پڑے گا ،زیادہ گارگوزآئیں گے تو ہی تیل کی قیمت میں کمی آئے گی۔ تفصیلات کے مطابق آج تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرمملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ روسی جہاز دو ہفتوں میں پاکستان پہنچے گا ،تیل کی قیمتیں کم ہوں گی تو بجلی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اب ملک میں گرین انرجی کے استعمال کو فروغ دینا ہوگا ،سمندرمیں تیل وگیس کی تلاش پر کام دوبارہ شروع کردیا گیا ہے ، مقامی سطح پرگیس کی پیداواربڑھانے کے لیے بھی کوشش کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں