اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ملک کی موجود صورتحال کی وجہ سے زرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر سے بھی نیچے آگئے ۔ اسٹیٹ بنک کے جاری کردی اعلامیے کے مطابق پاکستان کےڈالر ذخائر میں گزشتہ ہفتے 7 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی کمی آئی جبکہ مجموعی ڈالر ذخائر 9ارب 93 کروڑ 75 لاکھ ڈالر ہیں جن میں مرکزی بینک کے پاس 4 ارب 21 کروڑ 19 لاکھ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 62 کروڑ 65 لاکھ ڈالرکے ذخائر موجود ہیں۔
