اسلام آباد (نیوز ڈیسک) رواں مالی سال 10 ماہ کے دوران غیر ملکی قرض میں 60 اعشاریہ 5 فیصد کمی ا ٓئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت اقتصادی امور نے کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا کہ رواں مالی سال کے دس ماہ کے دوران بیرونی قرض میں 60 اعشاریہ 5 فیصد کمی آئی ہے اس کمی کی بڑی وجہ آئی ایم ایف سے قرض کا نہ ملنا ہے ۔ جولائی 2022 سے اپریل 2023 تک پاکستان نے 8 ارب 12 کروڑ ڈالر قرض لیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں 13 ارب ڈالر غیر ملکی قرض لیا گیا تھا۔
