اہم خبریں

عوام کو بڑ ا ریلیف مل گیا،پٹرولیم قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان

اسلام آباد( نیوزڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی ۔ وفاقی وزیر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کردیا۔، مٹی کا تیل اور لائٹ ڈیزل پر بھی 12 روپے فی لیٹر کمی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 30 روپے لیٹر کم کردی گئی۔ پٹرول کی قیمت فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 270 روپے مقرر کردی گئی۔ وزیرخزانہ اسحا ق ڈار کا کہنا تھاہائی اسپیڈ ڈیزل میں 30 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 258 روپے فی لیٹر ہوگی۔مٹی کا تیل اب 12 روپے کمی کے بعد 164.07 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 12 روپے کمی کے بعد 152.69 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اسحاق ڈار نے ٹرانسپورٹرز سے کرایوں میں کمی کی اپیل کی ہے

متعلقہ خبریں