کراچی (نیوزڈیسک)ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج ملک میں فی تولہ سونا 3200 روپے مہنگا ہوگیا۔ اس اضافے کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت دو لاکھ 34 ہزار روپے ہوگئی۔ ملک میں آج 10 گرام سونے کی قیمت 2743 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 617 روپے ہوگئی۔ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 5 ڈالر اضافے کے بعد 2010 ڈالر فی اونس ہے۔
