اسلا م آباد(نیوز ڈیسک) پاکستانی روپیہ مستحکم،ڈالر کی قدرمیں بڑی کمی۔ آج کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی انٹر بینک میں ڈالر 13 روپے 68 پیسے سستا ہونے کے بعد 285 روپے 25 پیسے کا ہو گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں 8 روپے78 پیسے اضافہ ہونے کے بعد ملکی تاریخ میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں 299 روپے پر ٹریڈ ہوا۔
