کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان میں 9 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ایک دن میں تاریخی اضافے کے بعد ملک بھر میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 2 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئے۔ 10 گرام سونے کی قیمت 8487 روپے بڑھ کر 205761 روپے ہوگئی۔دوسری جانب مقامی مارکیٹ کے برعکس انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 2031 ڈالر پر برقرار رہی۔
https://youtu.be/olE9K5lx9-w