اہم خبریں

سٹاک ایکسچنج میں مندی ، ڈالر کی یکدم اڑان، 290سے تجاوز کرگیا

کراچی(نیوزڈیسک)پاکستان ا سٹاک ایکس چینج میں کاروبار جاری ,100 انڈیکس میں 26 پوائنٹس کااضافہ 100 انڈیکس 41 ہزار 398 پر ٹریڈنگ کر رہا ہےپاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری جار یکراچی۔کے ایس ای 100 انڈکس میں 26 پوائنتس کااضافہ ،پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اس وقت 41 ہزار 398 پر ٹریڈنگ ، جبکہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 16 پیسے کا اضافے کے بعد ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 290 روپے سے تجاوزکر گیا۔گزشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری کے بعد جہاں ملک بھر میں احتجاج اور مظاہرے شروع ہوگئے تھے وہیں گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 500 پوائنٹس نیچے چلا گیا۔ مارکیٹ ڈھائی بجے اچانک گری اور سہ پہر دو بجکر 40 منٹ پر ہنڈرڈ انڈیکس کم ازکم 471.12 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 41,358.37 پوائنٹس پر تھا۔انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں یکدم سے 3 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا اور کاروبار کے دوران انٹربینک میں ڈالر 290روپے 50 پیسے کا ہوگیا۔

متعلقہ خبریں