اسلام آباد(نیوزڈیسک)اوگرا نے پٹرولیم قیمتوں میں کمی کی سمری حکومت کو ارسال کردی، وزیرخانہ اسحاق ڈار اوگرا سفارشات پر وزیراعظم شہبازشریف سے مشاورت کے بعد قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم قیمتوں میں کمی آئندہ پندرہ دنوں کیلئے ہوگی جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے کے بعد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 سے 7 روپے تک کمی ، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر تک کمی کی تجویز ہے لیکن پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار بھی رکھی جا سکتی ہے۔
