اہم خبریں

بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے تقریباً 77 لاکھ ڈالر واپس بھیجے، اسٹیٹ بینک

کراچی (اے بی این نیوز)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کا کہنا ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں نے پاکستان میں کمائے تقریباً 77 لاکھ ڈالر واپس بھیجے۔بیرونی سرمایہ کاروں نے جولائی تا مارچ پاکستان میں کمائے 23 کروڑ 31 لاکھ ڈالر واپس بھیجے۔پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 17 لاکھ ڈالر پاکستان سے واپس بھیجے گئے۔مرکزی بینک کے مطابق مارچ میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 61 لاکھ ڈالر واپس بھیجے گئے۔9 ماہ میں براہ راست سرمایہ کاری سے کمائے 19 کروڑ 45 لاکھ پاکستان سے بھیجے گئے۔پاکستان میں پورٹ فولیو سرمایہ کاری سے کمائے 3 کروڑ 86 لاکھ ڈالر بیرونی سرمایہ کاروں نے واپس بھیجے۔

متعلقہ خبریں