اہم خبریں

پاک سوزوکی نے اپنا پلانٹ 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کردیا

کراچی( اے بی این نیوز      )ک سوزوکی نے اپنا پلانٹ 9 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج اور انویسٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا گیا۔ خام مال کی قلت کے باعث کار اور موٹر سائیکل پلانٹ 2 سے 9 مئی تک بند رہے گا۔اس سے قبل بھی پاک سوزوکی موٹرز نے 2 سے 6 جنوری تک پلانٹ بند رکھنے کا اعلان کیا تھا، بعدازاں مارچ میں کمپنی نے موٹر سائیکل پلانٹ دوبارہ بند کر دیا تھا۔خیال رہے کہ اس سے قبل پاک سوزوکی کمپنی نے پلانٹ کی بندش میں توسیع کا اعلان کیا تھا۔ کمپنی نے20 مارچ سے بند موٹرسائیکل پلانٹ کی بندش میں 28 اپریل تک توسیع کردی تھی۔پاکستان میں آٹو انڈسٹری شدید بحران کا شکار ہے۔ جنوری 2023ء میں گاڑیوں کی فروخت میں 64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ 7 ماہ میں موٹرسائیکلوں کی فروخت 7 لاکھ 37 ہزاریونٹس رہی۔خام مال کی امپورٹ پر عائد پابندیوں سے گاڑیوں کی پیداوار اور فروخت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ آٹو انڈسٹری کی چار کمپنیوں کے پلانٹس بند ہونے سے کاروں کی فروخت ساڑھے تین سال کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ڈالر کی قلت نے آٹو انڈسٹری کو بحران کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔ جس کی وجہ سے کاروں کی فروخت محدود ہو گئی ہے۔ آٹو سیکٹر کی چار بڑی کمپنیوں کے پروڈکشن پلانٹس بند ہونے سے پیداوار میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 

متعلقہ خبریں