کراچی (نیوزڈیسک)گزشتہ 3 دن کے اضافے کے بعد ایک دن کےلیے سستا ہونے والے سونے نے ایک بار پھر اڑان بھرنی شروع کردی۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سونے کی فی تولہ قیمت حالیہ اضافے کے بعد 2 لاکھ 14 ہزار 600 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 85 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 983 روپے پر پہنچ گیا ہے۔عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 11 ڈالر کم ہو کر 2008 ڈالر فی اونس ہوگیا ہے۔گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں یکمشت 2500 روپے کی کمی دیکھنے میں آئی تھی۔
