اہم خبریں

بھارت عالمی سطح پر اپنی کرنسی کو مستحکم کرنے کیلئے سرگرم ، ملائیشیا سے معاہدہ طے

بمبئی(نیوزڈیسک)بھارت انٹرنیشنل سطح پر اپنی کرنسی کے استعمال کو فروغ دینے کے اقدامات کر رہا ہے تاکہ ان ممالک میں اپنی برآمدات کو بڑھا جا سکے جنہیں ڈالر کی کمی یا مغربی پابندیوں کا سامنا ہے۔رپورٹ کے مطابق تجارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ یوکرین پر روسی حملے کے نتیجے میں روس پر عائد ہونے والی پابندیوں کے بعد ماسکو کی جانب سے ڈالر اور یورو کی بجائے دیگر کرنسیوں کے استعمال کو دیکھتے ہوئے بھارت کو بین الاقوامی تجارت کے لیے اپنی کرنسی کو آگے بڑھانے کا خیال آیا۔بھارت امریکہ کی زیرقیادت پابندیوں میں شامل نہیں ہوا ہے اور روس سے سستے خام تیل کی اس کی درآمدات میں پچھلے سال اضافہ ہوا ہے۔بھارت کے سیکرٹری تجارت سنیل بارتھوال نے گزشتہ جمعہ کو ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ نئی دہلی بین الاقوامی تجارت کے لیے روپے کے استعمال کی حمایت کرے گا۔ملک کی نئی غیر ملکی تجارتی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’’ ایسے ممالک جنہیں کرنسی کے مسائل درپیش ہیں یا جن کے پاس ڈالر کی کمی ہے یا بین الاقوامی کرنسی کی قلت ہے، تو ہم ان کے ساتھ روپے میں تجارت کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اس سے نہ صرف ہماری برآمدات کو فروغ ملے گا بلکہ ان ممالک کو بھی تباہی سے بچائے گا‘‘۔بھارت ان کئی ممالک میں شامل ہے جو ایسے تجارتی طریقے تلاش کر رہے ہیں جن میں ڈالر استعمال نہ ہوتا ہو۔ یاد رہے کہ کئی عشروں سے ڈالر کا بین الاقوامی تجارت پر غلبہ ہے۔

متعلقہ خبریں