اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈالر کی قدر میں 1 روپے 85 کی کمی، 286 روپے کا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کا آغاز ہوتے ہی ڈالر کی قیمت میں کم ہوگئی جس کے بعد روپے کی قدر میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ واضح رہے کہ انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 1 اعشاریہ 85 پیسےکی کمی ہونے کے بعد ڈالر کا لین دین 286 روپے میں کیا جا رہا ہے ۔ گزشتہ روز ڈالر کا لین دین 56 پیسے مہنگا ہو نے کے بعد287 روپے 85 پیسے میں کیا جا رہا ہے ۔















