اہم خبریں

عوام پر ایک اور مہنگائی بم گرادیا، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی لیوی شرح میں اضافہ

اسلام آباد(نیوزدیسک)آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دیئے، پیٹرولیم مصنوعات پر بھی لیوی شرح میںپانچ روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ،حکومت نے ڈیزل پر ریلیف کی بجائے لیوی کی شرح میں اضافہ کر دیا، ڈیزل پر لیوی 45 سے بڑھا کر 50 روپے فی لیٹر مقرر کر دی۔آئی ایم ایف نے پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 50 روپے فی لٹر مقرر کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے۔پیٹرول پر لیوی پہلے سے ہی 50 روپے فی لٹر کی شرح سے عائد ہے۔ مٹی کے تیل پر ڈیویلپمینٹ لیوی 2 روپے 83 پیسے عائد کر دی گئی جبکہ لائٹ ڈیزل آئل پر پیٹرولیم ڈیویلپمینٹ لیوی کی شرح میں 80 پیسے کمی کی گئی۔

متعلقہ خبریں