اہم خبریں

ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 32 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہو گئی، اسٹیٹ بینک

کراچی (  اے بی این نیوز  )اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق زرمبادلہ ذخائر 32 کروڑ 33 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 35 کروڑ ڈالر کم ہو کر 4 ارب 24 کروڑ ڈالر رہے۔کمرشل بینکوں کے ذخائر 3 کروڑ ڈالر اضافے سے 5 ارب 57 کروڑ ڈالر رہے۔مرکزی بینک کے مطابق ملکی زرمبادلہ ذخائر 24 مارچ کو ختم ہوئے ہفتے تک 9 ارب 81 کروڑ ڈالر رہے۔

متعلقہ خبریں