کراچی(نیوزڈیسک) عالمی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1 ڈالر اضافے سے 1798 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ۔ایک تولہ سونا 200 روپے اضافے سے 1 لاکھ 77 ہزار 500 روپے کا ہوگیا .دس گرام سونا 172 روپے بڑھ کر 1 لاکھ 52 ہزار 178 روپے کا ہوگیا ,ایک تولہ چاندی کی قیمت 80 روپے کم ہوکر 2020 روپے ہوگئی ہے .ایک ہفتے میں ایک تولہ سونا 4800 روپے، 10 گرام سونا 4116 روپے مہنگا ہوا جبکہ ایک ہفتے میں عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر مہنگا ہوا، ایک ہفتے میں ایک تولہ چاندی کی قیمت میں 40 روپے کا اضافہ ہوا۔