اسلام آباد(نیوزڈیسک) رواں مالی سال میں ایل این جی، موبائل فونز کی درآمدات میں ریکارڈ کمی دیکھنے میں آئی، سویا بین اور پام آئل درآمد میں اضافہ ،ایل این جی درآمدات کا حجم 2.551 ارب ڈالر ریکارڈ جو گزشتہ سال کے مقابلہ17فیصد کم رہا۔جولائی تا فروری موبائل فونز کی درآمدات پر448 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ہوا جو گزشتہ سال کے مقابلے 68 فیصد کم رہا۔ فروری میں موبائل درآمدات پر 33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ سال میں 142 ملین ڈالر تھا۔















