اہم خبریں

کوئٹہ ، ڈھائی کلو ایل پی جی سلینڈر 1900 روپے کا بکنے لگا، غریب عوام کی مشکلات میں اضافہ

کوئٹہ( نیوز ڈیسک) مہنگائی نے صارفین کی چیخیں نکال دیں ، ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ،عوام کے چولہےٹھنڈے پڑنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ایل پی جی کی قیمت میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے ، عوام کے لیے چولہہ جلانا بھی مشکل ہوگیا ، ڈھائی کلو سلینڈر 1300 روپے سے 1900 جبکہ 5 کلو سلینڈر کی قیمت 1600 سے 2800 روپے تک پہنچ گئی۔ایل پی جی کی قیمت میں فی کلو 240 روپے اضافے نے مہنگائی سے پریشان شہریوں کی مشکلات مزید بڑھادیں۔

متعلقہ خبریں