اہم خبریں

زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ، اسٹیٹ بینک

کراچی (  اے بی این نیوز )اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 9 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوگیا۔ اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 1 کروڑ 81 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جو بڑھ کر 4 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔اسی طرح کمرشل بینکوں کے ذخائر 7 کروڑ 47 لاکھ ڈالر بڑھ کر 5 ارب 52 کروڑ ڈالر رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق 10 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے تک ملکی زرمبادلہ ذخائر 9 ارب 84 کروڑ ڈالر رہے۔

متعلقہ خبریں