اہم خبریں

پی ایس ایکس: کاروبار کا منفی دن، 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی

کراچی ( اے بی این نیوز   )پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا منفی دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کی کمی ہوگئی۔ کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 482 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔حصص بازار میں 23 کروڑ شیئرز کے سودے 7 ارب 46 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 33 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 354 ارب روپے ہے۔پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس کمی کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 694 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متعلقہ خبریں