اسلام آباد(نیوز ڈیسک) حکومت نے آئی ایم ایف کے سامنےگھٹنے ٹیک دیے، غریب عوام کو ایک اور جھٹکا بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے اضافے کی منظوری دیدی گئی۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت ہوئی،نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 3 روپے 23 پیسے تک اضافے کی منظوری دیدی،نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گا،نوٹیفکیشن کے بعد اضافے کا بوجھ ملک کے تمام صارفین پڑے گا۔نیپرا ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی درخواست کی منظوری کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ۔قبل ازیں عوامی سماعت میں چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی کی قیمت بڑھانے سے صرف سود کی ادائیگی ہو گی ،قیمتوں میں اضافے سے گردشی قرض اپنی جگہ رکے گا نہیں ۔
