کراچی(نیوزڈیسک) انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر234.40 روپے پر برقرار رہی۔انٹر بینک میں جمعرات کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 234.40 روپے پر برقرار رہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 3 پیسے اضافے سے 225.40 روپے سے بڑھ کر 225.43 روپے کی سطح پر آگئی۔اوپن مارکیٹ میں یورو کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے یورو کی قیمت فروخت 259 روپے سے بڑھ کر260 روپے ہوگئی، 1 روپے کے اضافے سے برطانوی پاؤنڈ کی قیمت فروخت 296 روپے سے بڑھ کر 297 روپے ہوگئی۔اوپن مارکیٹ میں سعودی ریال کی قیمت فروخت 65.65 روپے اور یو اے ای درہم کی قیمت فروخت 68.70 روپے ہوگئی۔