اسلام آباد(نیوز ڈیسک) ڈالر کی قدر میں 2 روپے 30 پیسے کمی،280 روپے کا ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے آغاز سے ہی انٹر بینک میں ڈالر سستا ہونے لگا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 2 روپے 30 پیسے سستا ہونے کے بعد 280 روپے کا ہو گیا۔انٹر بینک میں گزشتہ روز ڈالر 282 روپے 30 پیسے کا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 50 پیسے کم ہو کر 284 روپے ہو گئی ہے۔
