اہم خبریں

کرپٹو کرنسی کے ذریعے لوٹ مار کرنیوالے 29 ملزمان گرفتار

قاہرہ(نیوزڈیسک) کرپٹو کرنسی کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹنے والے 29 ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں 13غیرملکی شامل ہیں جنہوں نے آن لائن کرپٹو کرنسی فراڈ میں ہزاروں شہریوں سے مجموعی طور پر لگ بھگ 6لاکھ 20ہزار ڈالر (تقریباً 17کروڑ23لاکھ روپے) لوٹے۔اس گروپ نے ’HoggPool‘ کے نام سے ایک آن لائن پلیٹ فارم بنا رکھا تھا، جس کے ذریعے وہ لوگوں کو کرپٹو کرنسی مائننگ اور دیگر سروسز کے ذریعے بھاری منافع کا لالچ دے کر ورغلاتے اور ان سے سرمایہ کاری کرواتے تھے۔حکام کے مطابق گرفتار16مصریوں اور 13غیرملکیوں سے 95موبائل فونز، 3ہزار 367سم کارڈز اور 41غیرملکی بینک کارڈز برآمد ہوئے۔ فراڈ میں پکڑے گئے غیرملکیوں کا تعلق ایک ہی ملک سے ہے۔ حکام کی طرف سے ان کی شاخت ظاہر نہیں کی گئی۔اس گروہ نے مذکورہ پلیٹ فارم گزشتہ سال اگست میں بنایا تھا جو رواں سال فروری میں اچانک بند کر دیا گیا اور ملزمان سرمایہ کاروں کی رقم لے کر غائب ہو گئے۔مصری حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اس پلیٹ فارم کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کے بعد ایسا ہی ایک اور پلیٹ فارم بنانے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے تاکہ اب ایک نئے نام سے شہریوں کو بے وقوف بنا کر ان سے سرمایہ ہتھیا سکیں۔ انہوں نے اپنے اس نئے پلیٹ فارم کا نام ’Riot‘ سوچ رکھا تھا۔ واضح رہے کہ مصر کو بھی شدید مالی بحران کا سامنا ہے اور گزشتہ ایک سال کے دوران مصری پاؤنڈ کی قیمت ڈالر کے مقابلے میں 50فیصد تک کم ہو چکی ہے۔

متعلقہ خبریں