برلن (نیوزڈیسک)جرمنی نے مرسیڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو اور اوڈی کی الیکٹرک کاروں کی درآمد روکنے پر پاکستان سے احتجاج کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمن کارساز ادارے کی انتظامیہ نے حکومت پاکستان کو لکھے گئے ایک خط میں کہاکہ جرمن الیکٹرک کاروں کی درآمد کیلئے اسٹیٹ بینک نے کمرشل بینکس کو ایل سی کھولنے سے روک دیا ہے۔خط کے متن کے مطابق یہ صورتحال پاکستان اور جرمنی کے اچھے اور دوستانہ تعلقات پر اثر انداز ہوسکتی ہے، ایل سی کھولنے سے انکار باہمی تجارت کے فروغ کے عزم اور جی ایس پی پلس سے متصادم ہے۔















