اہم خبریں

سونے کے دام میں مزید کمی،ایک تولہ 2 لاکھ روپے کا ہوگیا

کراچی (نیوزڈیسک)مقامی صرافہ بازار میں سونے کے دام میں 1600 روپے فی تولہ کمی ہوئی ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز (4 مارچ) کو بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس مہنگا ہوکر 1856 ڈالر کا ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام بڑھنے کے باوجود مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی۔ہفتے کے روز ایک تولہ سونے کے دام 1600 روپے گھٹ کر 2 لاکھ روپے ہوگئے ۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 71 ہزار 468 روپے ہوگئی۔گزشتہ 2 روز میں سونے کے بھاؤ میں 6500 روپے فی تولہ کمی واقع ہوئی ہے۔دوسری جانب چاندی کے دام 2140 روپے فی تولہ اور 1834 روپے فی 10 گرام پر مستحکم رہے۔

متعلقہ خبریں