اسلام آباد (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے تمام لگژری اشیا پر جی ایس ٹی 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کرنے کی تیاری مکمل کرلی۔میڈیارپورٹس کے مطابق 1400 سی سی اور اس سے بڑی گاڑیوں، میک اپ، درآمدی خوراک، فانوس، قالین، سینیٹری، باتھ روم فٹنگ پر بھی ٹیکس میں 7 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے۔اس کے علاوہ درآمدی سگریٹس، چاکلیٹ، کارن فلیکس، مچھلی، کراکری، ایئر ٹکٹس، قیمتی جیولری، درآمدی میوہ جات، پھلوں اور کتوں بلیوں کی خوراک پر بھی اب 25 فیصد ٹیکس لیا جائے گا۔جی ایس ٹی میں اضافے کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، فیڈرل بورڈ آف ریونیو وفاقی کابینہ کی حتمی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کرے گا۔حکومت کو 25 فیصد ٹیکس سےاضافی 10 سے 12 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے۔















