لاہور(نیوز ڈیسک) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انٹر بینک میں ڈالر 28 پیسے اضافے کے ساتھ 225 روپے 40 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر40 پیسے اضافے کے ساتھ 234 روپے65 پیسے پر فروخت ہوا، گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر10 پیسے اضافے کے ساتھ 234 روپے25 پیسے پر فروخت ہوا تھا۔ جبکہ سٹاک مارکیٹ میں آج پھر مندی کا رجحان رہا۔