کراچی (نیوزڈیسک)بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی دیکھی گئی ہے جب کہ پاکستان میں دام بڑھے ہیں۔منگل کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2 ڈالر سستا ہوکر 1810 ڈالر فی اونس ہوگیا۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے دام میں کمی کے باوکود مقامی صرافہ بازاروں میں سونا مہنگا ہوا۔منگل کے روز فی تولہ سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 94 ہزار 400 روپے ہوگئے۔اسی طرح 10 گرام سونے کے دام 257 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 66 ہزار 666 روپے ہوگئے۔دوسری جانب چاندی کے دام 2080 روپے فی تولہ پر مستحکم ہیں۔















