کراچی( نیوز ڈیسک )آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اس اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کا بھاؤ ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3344 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 53 ہزار 292 روپے ہے۔یاد رہے کہ ایک روز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2200 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔ یوں رواں ہفتے مجموعی طور پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 6100 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔