اہم خبریں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ایک بار پھر کمی

اسلام آباد(اے بی این نیوز)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے روز بھی معمولی کمی کردی ہے جب کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 3 دنوں کے لیے ہوگا۔

وزارت پیٹرولیم ڈویژن نے 29 اگست سے 31 اگست تک کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے وفاقی حکومت کے جاری کردہ طریقہ کار کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے۔

نوٹیکفیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 58 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 342 روپے 60 پیسے سے کم ہوکر 342 روپے 02 پیسے فی لیٹر قیمت مقرر ہوگئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں بھی 17 پیسے کی معمولی کمی کی گئی ہے، اس کمی کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 61 پیسے کم ہوکر 371 روپے 44 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے 3 دن 29 سے 31 اگست 2026 تک کے لیے ہوگیا۔
مزید پڑھیں :ایل این جی کے نرخوں میں بڑی کمی، نئے ریٹس جاری

متعلقہ خبریں