اہم خبریں

آج بروز اتوار 16 اگست پیٹرولیم مصنوعات کے تازہ ترین نرخ

اسلام آباد(اے بی این نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں آئندہ تین روز کے لیے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ پیٹرولیم ڈیلرز کے مارجن میں 1 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا ہے۔

حالیہ فیصلے کے بعد پیٹرول کی قیمت 325 روپے 43 پیسے فی لیٹرجبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 383 روپے 95 پیسے فی لیٹر پر برقرار ہے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات پر ڈیلرز مارجن میں اضافے کی منظوری دی۔ اضافے کے بعد ڈیلرز کا مجموعی مارجن10 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی جانب سے مارجن میں اضافے کے بعد ڈیلرز نے اپنی ہڑتال ملتوی کردی ہے۔

ڈیلرز کی جانب سے 8 فیصد مارجن کے مطالبے پر حکومت اور ڈیلرز کے درمیان مشترکہ کمیٹی بھی قائم کردی گئی ہے، جو 30 روز میں اپنی سفارشات اور رپورٹ پیش کرے گی۔

حکومت کے اس فیصلے کے بعد فی الحال صارفین کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: پاکستانی روپے میں ایرانی ریال کا ریٹ، تازہ قیمت سامنے آگئی

متعلقہ خبریں