اسلام آباد (نیوز ڈیسک) منی بجٹ سے مہنگائی کا شدید طوفان آیا ہے ، اب اٹلس ہنڈا نے ایک مرتبہ پھرموٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت میں 9 ہزار روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 37 ہزار 900 روپے ہو گئی ہے جب کہ سی ڈی 70 ڈریم کی قیمت میں 9 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے۔
ہنڈا پرائڈر کی قیمت میں 10 ہزار 600 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 81 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جب کہ ہنڈا کی سی جی 125 کی قیمت میں 11 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے جس کے بعد نئی قیمت دو لاکھ پانچ ہزار 900 روپے ہو گئی ہے۔













