اسلام آباد(اے بی این نیوز)پاکستان میں آئندہ ہفتے کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ مارکیٹ کے حالیہ اندازوں کے مطابق اگر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم رہیں اور حکومت پیٹرولیم لیوی یا دیگر ٹیکسوں میں اضافہ نہ کرے تو پیٹرول کی قیمت میں 2 سے 4 روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔
توانائی کے شعبے سے وابستہ ماہرین کا کہنا ہے کہ درآمدی پریمیم میں کمی اور عالمی پٹرولیم مارکیٹ میں قیمتوں کے رجحان نے مقامی سطح پر معمولی ریلیف کی گنجائش پیدا کی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومت اور اوگرا کی سفارشات کی روشنی میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ 6 جون 2026 کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جس کے بعد ملک میں پیٹرول کی موجودہ قیمت 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔
حتمی قیمتوں کا اعلان اوگرا کی سفارشات اور وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد متوقع طور پر 15 جون کی رات کیا جائے گا، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 جون سے ہوگا۔
مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ کشیدگی ،خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ















