اہم خبریں

یوررپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لئے بڑی خبر

دبئی (اے بی این نیوز)یورپی ممالک جانے کے خواہشمند افراد کے لیے اہم خبر آگئی ہے۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ کے مطابق یورپی ممالک میں جون 2026 سے نئے پناہ گزین اور مائیگریشن کے معاہدے کا اطلاق شروع ہورہا ہے جس کا مقصد نظام کو تیز، منظم اور موثر بنانا ہے۔

نئے فریم ورک کے تحت سرحدوں پر داخلے کی سخت جانچ پڑتال لازمی ہوجائے گی اور پناہ کی درخواستوں کے فیصلے پہلے سے کہیں زیادہ تیز کیے جائیں گے تاکہ غیرقانونی طور پر رہنے والے افراد کی شناخت اور ان کا فیصلہ جلدی کیا جاسکے۔

بیورو آف ایمیگریشن کے مطابق معاہدے کا ایک کلیدی حصہ غیرقانونی طور پر رہنے والے غیریورپی یونین ممالک کے شہریوں کی ملک بدری کی شرح بڑھاتا ہے جس کے لیے نیا واپسی فریم ورک اور یورپی یونین کی سطح پر محفوظ ممالک کی فہرست ترتیب دی گئی ہے۔

اس کے تحت اگر کوئی قانونی راستے اختیار نہیں کرتا تو اسے فوری واپس بھیجا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: پنجاب میں کینسر کے مریضوں کو دس لاکھ روپے تک مفت علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی

متعلقہ خبریں