اہم خبریں

پیٹرول پر لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر کا اضافہ

اسلام آباد(اے بی این نیوز)حکومت نے پیٹرول پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا جبکہ مٹی کا تیل بھی 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا۔ پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 74 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی بڑھ کر 116 روپے 8 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ڈیزل پر پٹرولیم لیوی میں 24 روپے 34 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے اور لیوی 68 روپے 93 پیسے سے کم ہو کر 44 روپے 59 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل پر پٹرولیم لیوی 20 روپے چھتیس پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے، تاہم مٹی کا تیل 8 روپے 70 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 280 روپے 70 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ اس سے قبل مٹی کے تیل کی قیمت 272 روپے فی لیٹر تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کر دی جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 4 روپے فی لیٹر کمی کے بعد 377 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 380 روپے 78 پیسے فی لیٹر برقرار رکھی گئی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
مزید پڑھیں: آج بروز ہفتہ 6 جون سونے کی تازہ ترین قیمت

متعلقہ خبریں