کراچی (اے بی این نیوز)عالمی و مقامی گولڈ مارکیٹس میں دو دن بعد سونا پھر سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونا 2200 روپےسستا ہوکر473162 روپے پرآگیا،دس گرام سونے کی قیمت 1886 روپے کم ہوکر 405660 روپے ہوگئی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 8034 روپے رہی،دوسری جانب انٹرنیشنل مارکیٹ میں 22 ڈالرکی کمی سے فی اونس سونا 4508 ڈالرپرآگیا۔
مزید پڑھیں: جیمنائی اومنی ،آرٹیفیشنل انٹیلی جنس کی دنیا میں انقلاب















