اسلام آباد(اے بی این نیوز)گندم کی نئی فصل آنے کے بعد آٹے کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔
فلور ملز کی جانب سے گندم کی نئی فصل سے تیار کردہ آٹے کی کھیپ مارکیٹ میں پہنچنا شروع ہوگئی جس کے بعد فلور ملز اور دکانداروں کی جانب سے آٹے کی قیمت میں اضافہ کردیاگیا،3500 روپے فی من گندم والا آٹا 4300 روپے فی من سے بھی تجاوز کر گیا۔
اوپن مارکیٹ میں 10کلو آٹے کا تھیلا 1ہزار 80 روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ15 کلو آٹے کا تھیلا 1600 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اوپن مارکیٹ میں20 کلو آٹے کا تھیلا 2130 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آبادسمیت مختلف شہروں میں بارش کا امکان















