کراچی (اے بی این نیوز)پاکستان کی غیر سرکاری اوپن کرنسی مارکیٹ میں ایرانی ریال (IRR) کی طلب میں غیر معمولی اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے، آج بروز منگل، 28 اپریل 2026 کو مقامی مارکیٹ میں ریال کی قیمتوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
کراچی، کوئٹہ اور لاہور کے کرنسی ڈیلرز کے مطابق، کیش مارکیٹ میں Iranian Rial کے 1 کروڑ (10 ملین ریال) کے بنڈل کی تجارت 8,000 سے 10,000 پاکستانی روپے کے درمیان ہو رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں ریال کی قدر میں کمی کے باوجود، پاکستان میں یہ قیمت پرانے بیس لائن ریٹ تین سے چار گنا زیادہ ہے۔
آج کے ریٹس – 28 اپریل 2026
نوٹ: ریٹس مختلف شہروں، ڈیلرز اور لین دین کے حجم کے لحاظ سے تبدیل ہو سکتے ہیں۔ درست معلومات کے لیے رجسٹرڈ ایکسچینج کمپنیوں سے رجوع کریں۔
اوپن مارکیٹ ریٹ میں پاکستانی روپیہ (PKR) اور ایرانی کرنسی (IRR) کی قدر یہ ہے:
1 روپیہ تقریباً 1,000 ایرانی ریال
10 روپے تقریباً 10,000 ایرانی ریال
1,000 روپے تقریباً 10,00,000 ایرانی ریال (10 لاکھ)
8,000 – 10,000 روپے 1 کروڑ ایرانی ریال (10 ملین)
بین الاقوامی مارکیٹ میں پاکستانی روپیہ (PKR) اور ایرانی ریال (IRR) کی قدر یہ ہے:
1 روپیہ تقریباً 4,725 ایرانی کرنسی
10 روپے تقریباً 47,250 ایرانی کرنسی
1,000 روپے تقریباً 47,25,000 ایرانی کرنسی (تقریباً 47.25 لاکھ)
تقریباً 2,110 روپے 1 کروڑ ایرانی ریال (عالمی ریٹ کے مطابق)
پاکستان میں Iranian Rial کی قیمت اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ سے کہیں زیادہ وصول کی جا رہی ہے۔ جہاں عالمی سطح پر ایک کروڑ ریال کی قیمت تقریباً 2,110 روپے بنتی ہے، پاکستان کی اوپن مارکیٹ میں یہ 8,000 روپے سے بھی زائد میں فروخت ہو رہا ہے، جو کہ مقامی طلب اور سپلائی کے فرق کو ظاہر کرتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایران کیخلاف طویل المدتی ناکہ بندی کی تیاری،ٹرمپ کی مشیروں کو ہدایت














